کراچی میں دو سر والا بچہ پیدائش کے چند گھنٹوں بعد دم توڑ گیا

کراچی: کورنگی میں ایک خاتون کے ہاں دو سر والا بچہ پیدا ہوا تاہم حالت انتہائی تشویشناک ہونے کے باعث اسے اسپتال لایا گیا جہاں وہ توڑ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کی رہائشی خاتون کے ہاں ایک بچہ پیدا ہوا جس کے دو سر تھے۔ بچے کی حالت تشویشناک ہونے پر بچے کا باپ اسے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ لے آیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے اس کے معائنے کے  لئے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ایک بورڈ تشکیل دے دیا۔ طبی معائنے کے بعد پتہ چلا کہ بچے کے دو سر ، دو دماغ  اور ریڑھ کی دو ہڈیاں  تھیں جبکہ سانس کی ایک نالی، ایک دل، ایک جگر اور دو پھیپڑے تھے۔  ڈاکٹروں کی جانب بچے کو بچانے کی بھرپور کوششیں کی گئیں تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور چند ہی گھنٹے میں دم توڑ گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دوران حمل پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے اس طرح کی صورت حال سامنے آتی ہیں اور اس قسم کی حالت میں بچے زیادہ عمر نہیں پاتے۔

Related

pakistan latest news 1514435142379742460

Post a Comment

emo-but-icon

LiverPool Vs Real Madrid Fc 22-10-14

LiverPool Vs Real Madrid Fc 22-10-14
Liver Pool Vs Real Madrid Fc

Follow Us

Hot in week

Recent

Comments

Text Widget

Connect Us

item