الطاف حسین نے سندھ کو مشرقی، مغربی اور شمالی سندھ بنانے کی تجویز دیدی

لندن: قائد ایم کیو ایم الطاف حسین نے مشرقی سندھ، مغربی سندھ اور شمالی سندھ بنانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح صوبے بھی بن جائیں گے اور سندھ بھی نہیں ٹوٹے گا۔

لندن میں اپنی 61ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کراچی میں جلسہ کرنے پر پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان جب سیاسیت میں آئے تھے تب بھی انہیں خوش آمدید کہا تھا اور آج بھی انہیں کراچی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے قائدین نے ان پر قتل کے الزامات لگائے لیکن انہوں نے کبھی تحریک انصاف کے قائدین پر کوئی الزام نہیں لگایا بلکہ انہوں نے گزشتہ انتخابات میں کامیابی پر پی ٹی آئی کو مبارک باد دی تھی۔
الطاف حسین نے صوبہ سندھ کو مشرقی سندھ، مغربی سندھ اور شمالی سندھ بنانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح صوبے بھی بن جائیں گے اور سندھ بھی نہیں ٹوٹے گا۔

Related

pakistan latest news 2409735961466512908

Post a Comment

emo-but-icon

LiverPool Vs Real Madrid Fc 22-10-14

LiverPool Vs Real Madrid Fc 22-10-14
Liver Pool Vs Real Madrid Fc

Follow Us

Hot in week

Recent

Comments

Text Widget

Connect Us

item