کراچی میں شادی کے 16 سال بعد خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش

کراچی: نارتھ ناظم آباد کے ایک نجی اسپتال میں شادی کے 16 سال بعد ایک خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے ایک نجی اسپتال میں ایک خاتون کے ہاں شادی کے 16 سال بعد 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ بچوں کے والد ظہیر خان نے بتایا کہ ان کا تعلق کوئٹہ سے ہے اور ان کے گھر  4 بیٹیوں اور ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی جس میں سے ایک بیٹی کا انتقال ہوگیا ہے جب کہ 3 بیٹیاں اور بیٹا اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
دوسری جانب اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کا وزن نارمل پیدا ہونے والے بچوں کے مقابلے میں کم ہے لیکن چاروں بچوں کی حالت نارمل ہے، انھیں سانس لینے میں تھوڑی مشکل پیش آ رہی ہے  جس کی وجہ سے انھیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے، بچوں کا طبی معائنہ بھی کیا جا رہا ہے، بچوں کو بہت جلد وارڈ میں ان کی والدہ کے پاس شفٹ کر دیا جائے گا۔

Related

pakistan latest news 1070239797589399209

Post a Comment

emo-but-icon

LiverPool Vs Real Madrid Fc 22-10-14

LiverPool Vs Real Madrid Fc 22-10-14
Liver Pool Vs Real Madrid Fc

Follow Us

Hot in week

Recent

Comments

Text Widget

Connect Us

item