حکومت نے بجلی کے بلوں میں نئے اضافی ٹیکس عائد کردیئے

لاہور: حکومت نے عوام پر ٹیکسوں کے اضافی بوجھ ڈالتے ہوئے بجلی مزید مہنگی کردی۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق حکومت نے بجلی کے بلوں میں مزید ٹیکس عائد کردیئے ہیں جس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔ حکومت کی جانب سے صارفین پر بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور دیگر اضافی ٹیکس عائد کیے گئے ہیں جس کے تحت 20 ہزار روپے سے زائد کی بجلی استعمال کرنے والے کمرشل صارفین سے 5 سے 7 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا جب کہ ایک لاکھ روپے تک کی بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر 10 فیصد انکم ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے اضافی ٹیکسوں کے ساتھ بل صارفین کو بھجوادیئے گئے ہیں جب کہ ٹیکسز کی مد میں عوام سے وصول کیا جانے والا اضافی بل ایف بی آر کے اکاؤنٹ میں منتقل کیا جائے گا۔

Related

news 4359596362108947679

Post a Comment

emo-but-icon

LiverPool Vs Real Madrid Fc 22-10-14

LiverPool Vs Real Madrid Fc 22-10-14
Liver Pool Vs Real Madrid Fc

Follow Us

Hot in week

Recent

Comments

Text Widget

Connect Us

item