محمد حفیظ آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے باہر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ انجری کے باعث متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلی جانے والی ایک روزہ اور ٹی 20 سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

ٹی 20 ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کوگذشتہ روز جمعےکو شارجہ میں پریکٹس میچ کے دوران ہتھیلی پر زخم آیا تھا۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ حفیظ کی ہتھیلی پر پانچ ٹانکے لگے ہیں اور ڈاکٹرز کے مطابق انھیں صحت یاب ہونے میں دو ہفتے لگیں گے۔
پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے مطابق محمد حفیظ کے سیریز میں شرکت کے امکانات ختم ہو گئے ہیں اور اس وجہ سے انھیں وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی سی بی نے محمد حفیظ کی جگہ سپنر ذوالفقار بابر اور اوپننگ بلے باز سمیع اسلم کو سکواڈ میں شامل کیا ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف ایک مشکل سیریز میں پاکستان کو پہلے ہی آف سپنر سعید اجمل کی خدمات حاصل نہیں ہیں۔
کرکٹ کے نگراں ادارے آئی سی سی نے سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ان پر بین الاقوامی میچ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔
سمیع اسلم نے رواں سال انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کی تھی۔سیریز کا واحد ٹی 20 انٹرنیشنل میچ پانچ اکتوبر کو دبئی میں ہوگا۔
تین ون ڈے انٹرنیشنل سات، دس اور 12 اکتوبر کو بالترتیب شارجہ، دبئی اور ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔
پہلا ٹیسٹ میچ 22 سے 26 اکتوبر تک دبئی میں ہوگا جبکہ ابوظہبی 30 اکتوبر سے تین نومبر تک ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا۔

Related

Sports news of pakistan 8348712958523180920

Post a Comment

emo-but-icon

LiverPool Vs Real Madrid Fc 22-10-14

LiverPool Vs Real Madrid Fc 22-10-14
Liver Pool Vs Real Madrid Fc

Follow Us

Hot in week

Recent

Comments

Text Widget

Connect Us

item