نواز شریف، آصف زرداری اپنے اصل اثاثے ظاہر کریں، عمران خان

اسلام آباد : عمران خان نے نواز شریف اور آصف زرداری سے اپنے اصل اثاثے قوم کے سامنے لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے اثاثوں میں کوئی چیز غلط نکلی تو سیاست چھوڑ دونگا، حکمرانوں کا احتساب نہ ہوا تو کرپشن جاری رہے گی، اب قوم اپنے حق کیلئے جاگنا شروع ہوگئی، لٹیرے حکمرانوں کو عدالت میں لے کر جائیں گے۔

اسلام آباد میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ نوجوانوں کے جذبے نے پاکستان کو تبدیل کردیا، لاہور جلسے میں ٹرانسپورٹ کا ایک پیسہ نہیں دیا، مجھے معلوم ہے لاہوریوں کو جگانا کتنا مشکل ہے، گو نواز گو کے نعرے تک لاہوری نہیں سوئیں گے، نیا پاکستان ضرور بنے گا۔
وہ کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن سیاستدانوں کے اثاثوں کی تفصیل ویب سائٹ پر ڈالے، ہم بتائیں گے سیاستدانوں نے ٹھیک اثاثے ظاہر کیے یا نہیں، نواز شریف اور آصف زرداری اپنے اصل اثاثے ظاہر کریں، نواز شریف نے اپنے تمام پیسے باہر رکھ دیئے، ہم بتائیں گے نواز شریف پاکستان میں اور لندن میں کتنا ٹیکس دیتے ہیں، میاں صاحب منی لانڈرنگ میں ملوث رہے، سوال پوچھنا پاکستانیوں کا حق ہے۔
پی ٹی آئی کپتان نے کہا کہ گو نواز گو کا نعرہ لگانے پر طالبعلم کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا، جیل میں ‘‘گو نواز گو’’ کا نعرہ لگانے پر نوجوان پر تشدد کیا گیا، انسانی معاشرے میں لوگوں کی قدر ہوتی ہے، ظلم کے بجائے انسانیت کا نظام لائیں گے، نئے پاکستان کو فلاحی ریاست بنائیں گے، نوجوان بے روزگار نہیں ہوں گے، ہر طرف امن ہوگا۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کہتے ہیں بیٹے باہر سے پیسہ بھیجتے ہیں، انہوں نے اصل اثاثے ظاہر نہ کئے تو عدالت جائیں گے، میرے اثاثوں میں سے کوئی چیز غلط نکلی تو سیاست چھوڑ دوں گا، میری ایک بھی بے نامی جائیداد نہیں، میں نے چوری نہیں کی، اس لئے کسی سے خوف نہیں، میاں صاحب کے ایک بچے کی کمپنی 200 ارب روپے کی ہے، آصف زرداری بھی بتائیں کتنا پیسہ باہر پڑا ہے، حکمرانوں کا احتساب نہ ہوا تو کرپشن جاری رہے گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکمرانوں سے پوچھا جائے ذریعہ معاش کیا ہے؟، حکمران خود کو بچانے کيلئے قوم کوتباہ کررہے ہیں، اب قوم اپنے حق کیلئے جاگنا شروع ہوگئی، حکمرانوں کو عدالت میں لے کر جائیں گے۔
انہوں نے اسلام آباد میں ہی عید منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی جرگہ بھی ہمارے ساتھ عید منائے، بڑے فیصلوں میں رسک اور خوف ہوتا ہے۔

Related

pakistan latest news 3344081154894848551

Post a Comment

emo-but-icon

LiverPool Vs Real Madrid Fc 22-10-14

LiverPool Vs Real Madrid Fc 22-10-14
Liver Pool Vs Real Madrid Fc

Follow Us

Hot in week

Recent

Comments

Text Widget

Connect Us

item