لشکر طیبہ پاک بھارت تعلقات کی بہتری میں رکاوٹ ہے، امریکا

واشنگٹن: امریکی انسداد دہشت گردی مرکزکے ڈپٹی ڈائریکٹر نکولس راسموسن نے کہا ہے کہ لشکر طیبہ پاک بھارت تعلقات کی بہتری میں بڑی رکاوٹ ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نکولس راسموسن کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن اور قیادت میں تبدیلی کے باوجود تحریک طالبان پاکستان کے لیے ایک بڑا خطرہ رہے گی۔ نکولس راسموسن کے مطابق لشکر طیبہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بہتری کے خلاف ہے اور اس کے لیڈرمسلسل اپنی تقریروں میں بھارت اور امریکا کے خلاف پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے الزامات عائد کرتے ہیں۔
نکولس راسموسن کا کہنا تھا کہ لشکرطیبہ نے جنوبی ایشیا میں علاقائی مقاصد کے حصول کے لیے مغربی مفادات پر حملے کیے ہیںاور 2008 میں بھارت کے شہر ممبئی کو نشانہ بنایا، لشکر طیبہ پاکستانی اور مغربی عسکریت پسندوں کو تربیت بھی فراہم کرتی ہے جن میں سے کچھ لشکر طیبہ کی قیادت کی ہدایت کے بغیر مغرب میں دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی کرسکتے ہیں۔

Related

pakistan news 2805709377470897411

Post a Comment

emo-but-icon

LiverPool Vs Real Madrid Fc 22-10-14

LiverPool Vs Real Madrid Fc 22-10-14
Liver Pool Vs Real Madrid Fc

Follow Us

Hot in week

Recent

Comments

Text Widget

Connect Us

item