ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 6 اکتوبرکوہونے کا امکان ہے،چیف میٹرولوجسٹ

کراچی: ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 25 ستمبر کو ہوگا جب کہ چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ اس دن چاند نظرآنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذی الحج کا چاند دیکھنے کےلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت 25 ستمبر ہوگا جس میں چیف میٹرولوجسٹ کے علاوہ ماہر فلکیات اور علمائے کرام بھی شرکت کریں گے جبکہ چیف میٹرولوجسٹ توصیف عالم کا کہنا ہےکہ 25 ستمبر کو چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں اس لیے یکم ذی الحج 27 ستمبر کو ہوسکتی ہے اورعید الاضحیٰ 6 اکتوبر کو ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر عیدالاضحیٰ کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں جس کے تحت مختلف شہروں میں مویشی منڈیاں لگائی گئی ہیں اور عوام کی بڑی تعداد عیدالاضحیٰ پر قربانی کے جانوروں  کے لیے ان منڈیوں کا رخ کررہی ہے۔

Related

news 1334564198277909213

Post a Comment

emo-but-icon

LiverPool Vs Real Madrid Fc 22-10-14

LiverPool Vs Real Madrid Fc 22-10-14
Liver Pool Vs Real Madrid Fc

Follow Us

Hot in week

Recent

Comments

Text Widget

Connect Us

item