ہم سے ماضی میں غلطیاں ہوئیں، معافی دے دیں: بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہمیں اندازہ ہے کہ پیپلزپارٹی سےماضی میں غلطیاں ہوئی ہیں جس کے لیے وہ اپنے ہمدردوں سے انفرادی طور پر معافی مانگتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بات ایک بیان میں کہی جو انٹرنیٹ پر جاری کیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ہمدرد مایوس ہیں تو ان سے انفرادی طور پر معافی مانگتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر پیپلزپارٹی کے ہمدرد کسی اور جماعت میں شامل ہونے کا سوچ رہے ہیں تو سوچ سمجھ کرفیصلہ کریں۔
یہ بیان ایک ایسے موقع پر آیا ہے کہ جب گذشتہ انتخابات میں ایک نئی سیاسی قوت بن پر ابھرنے والی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف نے کراچی اور لاہور میں بڑے سیاسی جلسے کیے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ ہمیں اندازہ ہے کہ پیپلزپارٹی سے ماضی میں کئی غلطیاں ہوئی ہیں تاہم پیپلزپارٹی دوبارہ کارکنوں کا بھروسہ حاصل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

Related

world news 8050943337298904424

Post a Comment

emo-but-icon

LiverPool Vs Real Madrid Fc 22-10-14

LiverPool Vs Real Madrid Fc 22-10-14
Liver Pool Vs Real Madrid Fc

Follow Us

Hot in week

Recent

Comments

Text Widget

Connect Us

item