عمران کی ’گو نواز گو‘ ریلی کراچی میں

کراچی میں تحریک انصاف نے عوامی طاقت کے مظاہرے کے لیے اسٹیج سجا لیا ہے، جلسہ عام سے پارٹی کے سربراہ عمران خان خطاب کریں گے، جو اسلام آْباد سے کراچی کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔
پاکستان کے بانی محمد علی جناح کے مزار کی قریب سڑک پر یہ جلسہ گاہ سجائی گئی ہے، جس میں کراچی کے علاوہ سندھ کے دوسرے شہروں سے بھی لوگ شرکت کے لیے پہنچے ہیں۔
مقامی میڈیا کی نگاہوں کا خصوصی مرکز خواتین ہیں جن میں سے کچھ تحریک انصاف کے جھنڈے کے رنگ کے دوپٹے پہن کر آئی ہیں، جبکہ بعض نے بچوں کے ساتھ چہروں پر پینٹ بھی کرا رکھا ہے۔
تحریک انصاف کے دیگر جلسوں کی طرح یہاں بھی سیاسی نغمے بجائے جا رہے ہیں اور ان کی ترتیب دینے کے لیے ڈی جے بٹ بھی کراچی پہنچے ہیں، جن کا کہنا ہے کہ کراچی میں پڑھے لکھے لوگوں کی تعداد زیادہ ہے یہاں اردو اور سندھی بولنے والے بھی ہیں اس حوالے سے گیتوں کا انتخاب کیا جائے گا۔
جلسہ گاہ کی اسٹیج پر الیٹرانک سکرین بھی لگائی گئی ہے، جس پر انگریزی میں گو نواز گو کے الفاظ دوڑتے ہوئے نظر آتے ہیں، اس طرح کچھ نوجوان لڑکے جن میں پشتونوں کی اکثریت ہے ٹولیوں کی صورت میں محو رقص ہیں۔
شاہراہ فیصل پر اسٹار گیٹ کے قریب بھی تحریک انصاف کے کارکن جمع ہیں جو جلوس کی صورت میں عمران خان کو جلسہ گاہ لیکر آئیں گے۔
جلسہ گاہ اور آس پاس میں پولیس اہلکار تعینات ہیں جبکہ تحریک انصاف کے رضاکار بھی سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، مقامی نجی ٹی وی چینلز کا دعویٰ ہے کہ وفاقی وزرات داخلہ نے حکومت سندھ کو ایک لیٹر تحریر کیا ہے جس میں جلسے میں تخریب کاری کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کراچی میں ایم کیوایم کے مہمان ہوں گے اور وہ انہیں جلسہ کی پیشگی مبارک باد دیتے ہیں۔
لندن میں اپنی سالگرہ کے سلسلے میں اجتماع سے وڈیولنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ جب تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سیاست کے میدان میں قدم رکھا تو انہوں نے انہیں خوش آمدید کہا تھا ایم کیوایم نے 1987ء میں ہی کراچی حیدرآباد کی بلدیات کے ایوانوں میں غریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھیج کر ایک انقلاب برپا کیا۔
قومی وصوبائی اسمبلیوں میں مڈل کلاس نوجوانوں کو جاگیرداروں اور وڈیروں کے برابربٹھایا، اس انقلاب کا دائرہ پورے پورے ملک میں پھیلانے اورملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ کیلئے گزشتہ 37 برسوں سے ہم جدوجہدکررہے ہیں، ہمیں خوشی ہے کہ آج وہ باتیں عمران خان اورڈاکٹرطاہرالقادری بھی کررہے ہیں۔

Related

world news 6870635798663339621

Post a Comment

emo-but-icon

LiverPool Vs Real Madrid Fc 22-10-14

LiverPool Vs Real Madrid Fc 22-10-14
Liver Pool Vs Real Madrid Fc

Follow Us

Hot in week

Recent

Comments

Text Widget

Connect Us

item