پنجاب: متاثرین کی تعداد 24 لاکھ، سیلاب کا زور برقرار
https://newschennal.blogspot.com/2014/09/24.html
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں حکام کے مطابق بارشوں اور اس کے بعد دریائے چناب میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں 24 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد 209 ہو گئی ہے۔اس وقت دریائے چناب سے سیلابی ریلا جنوبی علاقے مظفر گڑھ سے گزر رہا ہے اور حکام اب ملتان کے بعد مظفر گڑھ شہر کو سیلابی پانی سے بچانے کی کوششیں کر رہے ہیں اور اس کے لیے دوآبہ بند کو توڑا گیا ہے۔
کلِکباراتیوں کی کشتی الٹنے سے 17 ہلاک
کلِکآبی جارحیت یا کہ ناقص حکمت علمی؟اس سے پہلے ملتان شہر کو سیلاب سے بچانے کے لیے ہیڈ محمد والا بند کے دو مقامات اور شیرشاہ بند کے تین مقامات پر شگاف ڈالا گیا تھا۔اس کے نتیجے میں سینکڑوں دیہات زیرِ آب آ گئے تھےحکام کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجند ہیڈ ورکس اونچے درجے کا سیلاب ہو گا۔
قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے این ڈی ایم اےکے مطابق صوبہ پنجاب میں سیلاب کے نتیجے میں اتوار تک 24 لاکھ 19 ہزار 495 افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 370 افراد زخمی ہیں۔این ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب کے نتیجے میں 15 لاکھ 41 ہزار 807 ایکٹر پر کھڑی فصلیں متاثر ہوئی ہیں اور 2818 دیہات متاثر ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ 30021 مکانات جزوی اور 2199 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ اس وقت صوبے میں 421 امدادی اور 709 طبی کیمپ کام کر رہے ہیں۔
پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 289 ہو گئی ہے جس میں پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں 66 افراد اور شمالی علاقے گلگت بلتستان میں 14 افراد ہلاک ہوئے۔اس وقت پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سول امدادی اداروں کے علاوہ بّری فوج، فضائیہ اور بحریہ کی مدد سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔دوسری جانب دریائے سندھ میں سیلاب کی ممکنہ صورتحال کے تناظر میں حکومت سندھ نے آٹھ اضلاع میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا ہے اور آٹھ لاکھ آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے حوالے سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

