قوال امجد صابری کی نماز جنازہ بعد نماز ظہرادا کی جائے گی


کراچی: عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری سمیت 3 افراد کراچی میں دہشت گردوں کے حملے میں جاں بحق ہوگئے جن کی نمازہ جنازہ بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق معروف قوال امجد صابری کی نماز جنازہ کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی اور ان کی میت سرد خانے سے ان کے گھر منتقل کردی گئی ہے، سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر نمازہ جنازہ مسجد کے بجائے ان کی رہائش گاہ کے قریب مرکزی شاہراہ پر بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی جب کہ سجادہ نشین بابا گنج شکردیوان احمد مسعود امامت کریں گے جس کے بعد انہیں پاپوش نگر قبرستان میں والد فرید صابری کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ امجد صابری نے سوگواران میں 2 بیوائیں اور 5 بچے چھوڑیں جن میں دو بیٹیاں اور تین بیٹے شامل ہیں۔
گزشتہ روز تقریباً 3 بجے کے قریب کراچی کے علاقے لیاقت آباد 10 نمبرمیں قوال امجد فرید صابری کی گاڑی پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار امجد صابری موقع پر جاں بحق جب کہ ان کے دیگر تین ساتھی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تھے۔ پولیس کے مطابق امجد صابری اپنی گاڑی خود چلا رہے تھے جن کے سینے اور سر میں گولیاں لگیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں جب کہ جائے وقوعہ سے 5 خول قبضے میں لے لیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امجد صابری نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے لیے اپنی رہائش گاہ سے نکلے تھے کہ لیاقت آباد 10 نمبرمیں گھات لگائے دہشت گردوں نے ٹریفک کے دباؤ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کی گاڑی کی رفتارکم ہونے پر انہیں نشانہ بنایا اورفرارہوگئے، فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورعلاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ آئی جی سندھ نے تحقیقات کے لیے ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

وزیراعظم نوازشریف نے کراچی میں معروف قوال امجد صابری کے قتل کا نوٹس لے لیا اور واقعہ میں ملوث قاتلوں کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سیکیورٹی اداروں کو واقعہ میں ملوث ملزمان تک پہنچنے کےلیے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے جب کہ شہر میں سیکیورٹی کے انتظامات بہتر بنانے کا بھی حکم دیا ہے۔  صدر مملکت ممنون حسین نے بھی امجد صابری کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ان کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر ممنون نے امجد صابری کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے جب کہ انہوں نے قاتلوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچانے کا حکم دیا ہے۔


Related

pakistan latest news 1940169646749000884

Post a Comment

emo-but-icon

LiverPool Vs Real Madrid Fc 22-10-14

LiverPool Vs Real Madrid Fc 22-10-14
Liver Pool Vs Real Madrid Fc

Follow Us

Hot in week

Recent

Comments

Text Widget

Connect Us

item